پی ٹی آئی تیار ہے، بہت جلد سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے،عمران خان

219
Bogus-ul-Qadir trust case

راولپنڈی:عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تیار ہے، ہم بہت جلد سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں پوری قوم کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آزادی بچانے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کے لیے باہر نکلنا ہوگا، ہماری تحریک جمہوریت کے لیے جہاد کے مترادف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی جج ہمارے خلاف فیصلہ دے، یہ اسے نوازتے ہیں۔ اسی طرح اربوں روپے مالیت کی زمین ہمایوں دلاور کو تحفے میں دی گئی ہے۔ اسپیشل جج ہمایوں دلاور ہی کی وجہ سے بشریٰ بی بی اور میں جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں اینٹی کرپشن کے پاس ہمایوں دلاور کے خلاف کیس  کے ثبوت موجود ہیں لیکن اب ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن پختونخوا پر مقدمہ کردیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو ہم پر مظالم ڈھانے کے بدلے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیا گیا۔ اسی طرح قاضی فائز عیسیٰ نے ہم پر ظلم کرنے والوں کو تحفظ دیا، ہم سے انتخابی نشان چھینا اور ہماری پٹیشنز نہیں سنی گئیں۔