چیمپئینز ٹرافی: پاکستان سے منتقلی کا کوئی منصوبہ نہیں: آئی سی سی

141

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کی ہے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پاکستان منتقلی سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منعقدہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے جیف ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے مقام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سمیت اپنے رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کر رہا ہے۔ 

جیف ایلارڈائس نے یقین دلایا کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پچھلے چیلنجوں کے باوجود، ایلارڈائس نے زور دیا کہ تمام شریک ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے 6 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرسکے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جسے ‘منی ورلڈ کپ’ بھی کہا جاتا ہے، 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ ایلیٹ ٹیموں، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی میزبانی کریں گے۔ 

پاکستان چیمپینز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، سال 2017 میں گرین شرٹس نے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔