مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسکول میں پناہ گزیں فلسطینیوں پر اسرائیل نے بمباری کردی، جس میں 14 افراد شہید ہو گئے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر فضائی حملہ کردیا، جس میں 14 افراد شہید ہو گئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری کی۔ متاثرہ اسکول میں اسرائیلی حملوں میں تباہی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینی پناہ گزیں تھے۔
اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 18 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔