خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، چیئرمین تحریک انصاف

174
There is no possibility of Governor's rule kpk

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عوام کیخلاف نہیں جا سکتا، جب تک انکوائری نہیں ہوتی ہمارے ایم این ایز پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے، اس کی انکوائری اور اس کی تہہ تک جانا لازم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ستمبر کو کچھ نقاب پوش ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوئے ۔10 ستمبر جمہوریت کے لیے کالا دن ہے، ایوان کا تقدس پامال ہوا ہے۔ اس کی انکوائری اور اس کی تہہ تک جانا لازم ہے۔ جب تک اس کی انکوائری نہیں ہوتی ہمیں اس کے سارے حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا تب تک ہمارے 9/10 ایم این ایز کے علاوہ باقی ایم این ایز پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے۔

بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے۔ کوشش کریں گے تنائوکم ہو، سختیاں کم ہوں۔