عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ، علی امین گنڈا پور

166

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے  پشاور بار کونسل ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں دوبارہ سامنے آئے اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کو جو بھی کرنا ہے کر لے ۔

علی امین گنڈا پور نے  یہ بات پشاور بار کونسل ایسو ایشن کی ایک تقریب میں کی ہے  ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈرعمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ۔

 یاد رہے کہ سابق حکمراں جماعت کے وزیر 8 ستمبر کو  پاور شو کے بعد پارٹی کے خلاف ہونے والے تازہ کریک ڈاؤن میں گھنٹوں لا پتہ ہوگئے تھے کیونکہ انہوں نے پارٹی کی ریلی کے بعد عوامی اجلاس میں خطاب کیا تھا ، جس میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

اس پیشرفت کی تصدیق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شاہد خٹک نے ذرائع کے ساتھ کی ہے کہ وزیراعلیٰ پارٹی کے پاور شو کے بعد وفاقی دارالحکومت میں “مختلف میٹنگز میں مصروف” تھے۔

ان کی واپسی کے بعد، سابق حکمران جماعت نے کہا کہ گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ طویل میٹنگ کی اور مذکورہ میٹنگ کے مقام پر موبائل فون آپریشن نا ہونے کی وجہ سے ان سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ۔