لاہور: طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

146

لاہور (نمائندہ جسارت) متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام سرکاری جامعات کی جانب سے بے تحاشا فیسوں میں اضافے اور بالخصوص طلبہ یونین پر پابندی کے حوالے سے مُلک گیر مُہم چلانے کا اعلان۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ پورے مُلک کی صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پچھلے چند سال میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ جو متاثر طبقہ ہوا ہے وہ طالبِ علم ہے ، مہنگائی روز بروز بڑحتی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمتوں نے طالب علم کو نچور کر رکھ دیا، طالبِ علم جب گھر کا بجلی کا بل اور دیگر اخرجات دیکھتا ہے تو سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیسے گھر والوں سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کی فیسیں مانگیں؟ ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری جانب حکومت نے بھی پچھلے 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، دیکھا جائے تو فیسوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، کسی بھی معاشرے میں جب بجٹ کسی چیز کا رکھا جاتا ہے تو سب جائزہ لیا جاتا ہے لیکن ادھر کچھ اور ہی چل رہا ہے، ایک طرف Out of اسکول چلڈرن کی تعداد تقریباً 40 فیصد تک پہنچ گئی تو جانب طرف حکومت ہے کہ صرف 2 فیصد تعلیم پر خرچ کر رہی ہے، جامعات کے حالات یہ ہیں ہے مسلسل خسارے میں اور وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ بھی سب کے سامنے ہے ۔