وزیراعظم سے بلاول کی قیادت میں پی پی وفدکی ملاقات

78

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے. ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز “چارٹر آف پارلیمنٹ” کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔