محکمہ کھیل کے تعاون سے یوم دفاع کے حوالے سے باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے

22

میرپورخاص(بیورورپورٹ) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میرپورخاص واشدیو مالہی کے تعاون سے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیشن چوک پر منعقد ہوئے جس میں میرپورخاص کے تمام کلبوں کے علاوہ حیدرآباد باکسنگ ٹیم نے بھی شرکت کی جس میں 3 کٹیگری بوائز کلاس، یوتھ کلاس اور سینئر کلاس کے مقابلے ہوئے جن کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں نے باکسروں کو داد دی اور لوگوں نے ماضی کی طرح کثیر تعداد میں ان مقابلوں کو بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جس کا تمام تر سہرا آرگنائزر سیکریٹری و انٹرنیشنل باکسر محمد سلیم بلوچ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلوں کو عوام کی بڑی تعداد نے نظم وضبط کے ساتھ دیکھا اور یہاں کے لوگوں کی کھیلوں سے متعلقہ مثبت سوچ رکھنے کی عکاسی تھا مہمان خصوصی غلام رضا کھوسو ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص تھے اور ان کے ساتھ چیئرمین یوسی 1 عبدالسلیم خان، سابقہ ناظم محمود اقبال، جمال بلوچ سیکریٹری ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ میرپورخاص، اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ذاکر حسین بھی موجود تھے فائنل مقابلے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔