کراچی (کامرس رپورٹر)یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان ایک طویل المدّتی تعاون کی عکاسی ہے اور میزان بینک نے حال ہی میں ماسٹر کارڈ کی زیرِ قیادت سائبر سیکیوریٹی ورکشاپ کی میزبانی کی ہے جو کہ پاکستان میں ماسٹر کارڈ کی نئی سائبر سیکیوریٹی سروس کا آغاز ہے۔واضح رہے کہ میزان بینک اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرنے والا ملک کا پہلا بینک ہے۔ اس موقع پرمیزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اور ماسٹر کارڈ کے درمیان شراکت داری پاکستان میں ادائیگی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے مشترکہ وڑن پر مبنی ہے۔ اس اسٹریٹجک تعاون پر ہمیں بہت خوشی ہے جو دیرینہ تعلقات کی عکاسی اور ملک کے ادائیگی کے سلوشن کے بنیادی اسٹرکچر کو مزید مضبوط کرنے کاعہد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شریعت کے مطابق ڈیبیٹ کارڈ پراڈکٹس فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پرپاکستان میں ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہاکہ ہم اپنے شراکت داروں کو جدید مالیاتی پراڈکٹس اور سلوشنز کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے پْرعزم ہیں۔ ہم میزان بینک کے ساتھ اس کے غیر معمولی ترقی کے سفر میں شراکت کیلئے پْرجوش ہیں اور اپنے اتحاد کو وسعت دیتے ہوئے ٹرانزیکشن کو محفوظ اور آسان بنا کرپاکستان میں اسلامک بینکنگ کے صارفین کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے مخصوص اور حسبِ ضرورت سلوشنز فراہم کرنا ہے۔