بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان جولائی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے ان کا استقبال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مسعود پزشکیان صدر منتخب ہونے کے بعد ایران کی بین الاقوامی تنہائی کو کم کرنے اور معیشت پر مغربی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسعود پزشکیان نے 2015 ء کے بین الاقوامی معاہدے کو بحال کرنے کا بھی وعدہ کیاتھا۔