امریکا: قتل کا ملزم قیدی بے قصور قرار‘ 5کروڑ ڈالر ہرجانے کاحکم

53

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے شہری کو جھوٹا اعتراف جرم کرنے اور قتل کے مقدمے میں غلط سزا ملنے پر انتظامیہ کو 5کروڑ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 34 سالہ مارسل براؤن کو 2008 ئمیں شکاگو میں ہونے والے ایک قتل کے الزام میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جھوٹا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیاتھا۔پولیس نے مارسل براؤن کو اعتراف نہ کرنے کی صورت میں لمبی سزا ہونے کا کہہ کر خوف زدہ کیا ، جس کے بعد عدالت نے براؤن کو 35 سال کی سزا سنائی تھی۔ اس نے 10 سال جیل میں گزارے جس کے بعد 2018 ء میں اسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا ۔