چین اور روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کا اظہار تشویش

111

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں پر ٹوکیو گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ روسی فوج بحیرہ جاپان میں چینی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی اور چینی بحریہ بحرالکاہل میں روس کی بحری مشقوں میں شامل ہوگی۔ بدھ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاپانی کابینہ کے سیکرٹری ہایاشی یوشی ماسا نے کہا کہ اِن مشقوں کے مقاصد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین اور روس بحری جہازوں اور بمبار طیاروں کے ساتھ مشترکہ تربیت میں حصہ لے چکے ہیں۔