تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں نمک کی قدیم کان میں سے کان کنوں کی خوفناک حالت میں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ کان کنوں لاشیں کم از کم 550 سے 330 قبل مسیح کی ہیں۔ ان کا تعلق اس وقت سے ہے جب خطے یعنی فارس پر پہلی سلطنت قائم ہوئی تھی جو اچمینیڈ خاندان کی تھی۔ کان میں موجود نمک نے ان باقیات کو محفوظ کر لیا۔ نمک کے محفوظ نمونوں میں 1600 سال قدیم بھیڑ بھی شامل ہے۔