پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں پر فیملی کو باہر ساتھ لیجانے پر پابندی کی درخواست

264
kit of Pakistan team

لاہور:پاکستان کرکٹ کے کھلاڑیوں پر فیملی کو اپنے ساتھ ملک سے باہر لے جانے پر پابندی  کی درخواست عدالت میں دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل وحید ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے اہل خانہ کو ملک سے  باہر لے جانے پر پابندی لگانے اور اس معاملے میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں پی سی بی، چیف سلیکٹر، ٹیم مینجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستانی ٹیم، کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے ہار گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کی شکست سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت تمام آفیشلز کو تنخواہوں سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت کرکٹرز اور آفیشل کو بیرون ملک ٹور پر لے جانے پر پابندی عائد کرے۔