لاہور: پاکستان ریلویز نے فیول کی قلت کی افواہوں کی خبروں کو مستردکردیا،انتظامیہ نے ایک ماہ کے ذخائر موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہےکہ کراچی اور لاہور کے ڈپو میں ایک ماہ کے ذخائر موجود ہیں، ریلوے کی 62 فیصد ضرورت پوری کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ فیول کی فراہمی پر دو قومی اداروں ریلوے اور پی ایس او کا معاہدہ ہے، پاکستان ریلویز کو فیول کی بلا تعطل فراہمی پی ایس او کے ذمہ ہے، اس کے علاوہ دیگر ڈویژنز میں بھی وافر فیول موجود ہے اور پاکستان ریلویز اب پہلے کی طرح فیول خرید کر نہیں رکھتا کیونکہ اس حوالے سے باقاعدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔