اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دیدی

284

کراچی:اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے حکومت کو 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او آئی سی سی آئی کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کرے اور 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کردے۔ ٹیکس اہداف کی تکمیل کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ملک کی معیشت کو متاثر کرے گا۔

حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نقد لین دین کو روکنے کے لیے 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنا ضروری ہے جب کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور نادرا کے درمیان تعاون ہونا چاہیے۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سسٹم کو استعمال کرکے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔