مودی کے غنڈے آپے سے باہر، انتہا پسند ہندووں کا مسجد پر حملہ

135

نئی دہلی:ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم بستیوں پر اس وقت حملہ کیا، جب بھارت میں مقیم مسلمان ربیع الاول کے حوالے سے جھنڈوں سے گلیاں سجارہے تھے، اس اثنا میں ہندو توا نظریے کے حامیوں نے مساجد میں بھی گھس کرتوڑ پھوڑ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندووں نےربیع الاول کےمہینہ میں مسلم آبادیوں پر حملے شروع کردیے ہیں، آئے روز کسی مسلم آبادی پر ہندو انتہا پسند حملے کردیتے ہیں، ہندوانتہا پسندوں نے ملوک پور کے علاقے میں “غیر قانونی”قرار دیتے ہوئے منصوری مسجد کے تین میناروں کو منہدم کر دیا جبکہ یہ مسجد عرصہ دراز سے تعمیر شدہ تھی اور خستہ حال ہونے کے باعث دوبارہ تعمیر کی جا رہی تھی۔

بھارتی مسلمانوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارت میں حالیہ انتخابات سے قبل رواں سال جنوری میں رام مندرکا افتتاح کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا،صرف رام مندرہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھارت کی دیگرمساجد بھی مودی کے عتاب کی زد میں آگئیں ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ہمیں اقلیتوں کے حساب سے سہولیات فراہم کی جائیں، ہندانتہا پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔