انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

307
he Test series against Pakistan

لندن: انگلینڈ نے اکتوبر میں شیڈول پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں برائیڈن کارس اور جارڈن کاکس واحد ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جبکہ اسپنرز ریحان احمد اور جیک لیچ ٹیسٹ سیٹ اپ میں واپس آئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔ ریحان احمد نے دسمبر 2022 میں پاکستان کے آخری دورے کے دوران کراچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

زیک کرولی جولائی میں ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ اسٹوکس کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ اسکواڈ میں کپتان بین سٹوکس، ریحان احمد، گس ایٹکنسن ، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڑن کوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جوش ہال، جیک لیچ، اولی پاپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ، جیمز سمتھ، کرس ووکس ، اولی سٹون اور برائیڈن کرکس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) آنے والے دنوں میں سیریز کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس کی گزشتہ ہفتے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی تھی۔