معیشت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

151

   اسلام آباد: معیشت کی بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے ملکی معیشت بحال کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیاگیا ہے۔

کریک ڈاون کے دوران یکم تا 8 ستمبر ملک بھر سے 126.4 میٹرک ٹن چینی، 4 میٹرک ٹن آٹا،  3252 سگریٹ کے اسٹاکس، 58 کپڑے کے تھان اور 0.959 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔متعلقہ اداروں نے کراچی سے 1098 اورکوئٹہ سے 2154 سگریٹ کے اسٹاکس ضبط کیے۔

اسی طرح ملتان سے 120 اور کوئٹہ سے 6.4 میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی، ملتان سے 4 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیاگیا۔ ملتان سے 0.002 ، کراچی سے 0.064 اورکوئٹہ سے 0.893 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ ملتان ہی سے10 اورکوئٹہ سے48 کپڑے کے تھان بھی ضبط کیے گئے۔

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13088.75 میٹرک ٹن کھاد، 3470.106  میٹرک ٹن آٹا، 35091.71 میٹرک ٹن چینی، 4337251 سگریٹ کے اسٹاکس، 151292 کپڑے کے تھان اور 16.636 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔