جیکب آباد ہاکی گرائونڈ پر قبضہ طالبات کا احتجاج

105

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں ہاکی گرائونڈ مبینہ قبضے اور لڑکیوں کو کھیلنے سے روکنے کے خلاف گرلزکالج کے سامنے احتجاج ،پرنسپل کے خلاف نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے گرلز کالج میں ہاکی گرائونڈپر مبینہ قبضے اور لڑکیوں کو کھیلنے سے روکنے پر گرلزہاکی اکیڈمی کے سربراہ ارم بلوچ کی قیادت میںوومن ٹیم نے شدید احتجاج کیا گیا گرلز کالج کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ارم بلوچ نے کہا کہ کالج کی پرنسپل کی زیادتیاں ناقابل برداشت ہو گئی ہیں،راج واہ سے غیر قانونی طریقے سے کالج کی دیوار میں سوراخ کرکے پانی چوری کیا جا رہا ہے اورکس قانون کے تحت کالج کی اراضی پر کھیتی باڑی کی جا رہی ہے ،نہر کا پانی گرائونڈ میں چھوڑا جا رہا ہے لڑکیوں کے گرائونڈ پر کالج پرنسپل لڑکے بلواکر کھلوا رہی ہیں،6سال مسلسل جدوجہد کے بعد گرائونڈ لیا،اکیڈمی بنائی ہے مسلسل 8سال سے کھیل رہے ہیں حوصلہ افزائی کے بجائے بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے ،گندے الزامات لگائے جا رہے ہیں،گرلز کے ہاکی گرائونڈ پر پرنسپل لڑکے منگواکر فٹبال کھلا رہی ہے ڈی سی ،ایم این اے اور دیگر کو شکایات کی ہیں،کھیل کے میدان میں ہماری ٹیم نے مختلف میڈلز جیتے ہیںاسلام آباد ،کراچی اور دیگر علاقوں میں جیکب آباد کی پہچان بنائی ہے گرلز کالج کی پرنسپل کا یہ اقدام لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں آگے آنے سے روکنے کی سازش ہے جس کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر بھوک ہڑتال پر مجبو ر ہونگے، سندھ حکومت کے تعاون سے گرلز کالج میں لڑکیوں کے لیے ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا گیا ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جیکب آباد جیسے پسماندہ ضلع میں لڑکیوں کے لیے ہاکی گراؤنڈ تعمیر ہونے سے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ہماری اکیڈمی کی لڑکیاں صوبائی اور ملکی سطح پر ہاکی کھیل کر اپنے شہر کا نام روشن کررہی ہیںلیکن ہمیں ہاکی کھیلنے سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ابھی تو کالج کے گیٹ کو تالے لگا دئیے گئے ہیںجوکہ ذیادتی ہے۔