کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، ایک شخص جاںبحق، جبکہ باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ملا رحیم کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں قدم جان اور اس کا 3 سالہ بیٹا رحمت شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔