پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان وکلا کا احتجاج

110

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں وکلا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر کی تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی گرفتاری کی خلاف وکلا نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔اس دوران باررومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔وکلا تنظیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، جنرل سیکرٹری شعیب شاہین ، شیرافضل مروت سمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔