سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد منظور

135

کراچی (آن لائن)کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے اب عوامی نمائندے بھی تنگ آگئے ہیں، یہاں تک کہ اب کے الیکٹرک مخالف آوازوں پر خاموش رہنے والی پیپلز پارٹی نے بھی آواز بلند کردی ہے۔سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنےکی
قرارداد پیش کردی گئی جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کے آزاد پارلیمانی رکن سجاد سومرو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت وزیر برائے پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے بھی کردی۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کے الیکٹرک سے عوام بہت پریشان ہیں، کے الیکٹرک نے عوام کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا، کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف اسمبلی کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن علی خورشیدی بولے کے الیکٹرک سے متعلق اسمبلی کا کمیٹی اجلاس جلد بلایا جائے۔ایوان نے کے الیکٹرک سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے 11 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو کے الیکٹرک حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔