پاک قطر فیملی تکافل اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ

186
پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد اور میزان بینک کے محمد عبداللہ احمد نے دستخط کررہے ہیں

کراچی(کامر س رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل اورملک کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ملک کے مالیاتی منظر نامے میں اہم پیش رفت کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد اور میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ محمد عبداللہ احمد نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ پاک قطر فیملی تکافل نے اس شراکت داری کے ذریعے میزان بینک کے نیٹ ورک سے انضمام کے ساتھ اپنے کلائنٹس کیلئے فوری رقم نکالنے کے سہولت متعارف کرائی ہے اورشریعہ کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے پاک قطر فیملی تکافل کے ماہانہ بچت اور تکافل فلیکسی پلان کے کلائنٹس اپنے اکائونٹس میں رقم منٹوں میں حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان میں کسی بھی تکافل کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ پہلی سروس ہے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہاکہ فوری رقم نکلوانے کی جدید سروس پیش کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے۔ ہماری حکمت ِ عملی ا ینڈ ٹو اینڈ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جدید اور صارفین کی ضرورت کے مطابق مالیاتی سلوشن فراہم کرنے کے ہمارے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سہولت سے ہمارے شرکاء کو ان کے فنڈزتک آسان رسائی کے ذریعے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔