توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی 16 ستمبر کو طلب

61

اسلام آباد (آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں خصوصی جج ہمایوں دلاور نے 16 ستمبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل عدالت نمبر ایک کو بھجوایا گیا ہے، اس کیس کو 16 ستمبر کو مقرر کررہا ہوں۔ عدالت نے 16 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ مجھے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں،سپیشل جج سنٹرل ہی اس کیس کی سماعت کریں گے۔