’’غباروں کے ساتھ باکسنگ‘‘نیا عالمی ریکارڈ قائم

241

واشنگٹن:امریکا میں ایک شخص نے ’’غباروں کے ساتھ باکسنگ’’ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

غباروں کے ساتھ باکسنگ  سے مراد امریکا میں مستقل طور پر ریکارڈز بنانے والے ایک شخص نے باکسنگ گلوز (دستانے) پہن کر مختصر وقت میں زیادہ غبارے پھوڑ کر ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو کے ڈیوڈرش نامی شخص نے صرف ایک منٹ میں سب سے زیادہ غبارے پھوڑ کر ریکارڈ کو اپنے نام پر درج کروا لیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈرش اس سے پہلے 181 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنا چکے ہیں، جن کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ وہ باکسنگ گلوز پہن کر ایک منٹ میں صرف 33 ہی غباروں کو پھوڑ سکے، جس کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور غباروں کی تعداد بڑھانے کے لیے کوشاں رہے یہاں تک کہ وہ 33 سے 68 تک پہنچ گئے۔

بعد ازاں ڈیوڈرش جان توڑ محنت کی اور بالآخر ایک منٹ میں باکسنگ گلوز پہن کر 327 غبارے پھوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔