پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا: خواجہ آصف

199

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پرسوں سیاہ دن تھا اور کل کا واقعہ اس کا ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ “خان نہیں تو پاکستان نہیں” تو اس کا متوقع ردعمل سامنے آتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا تھا، جس کے بعد کل کا واقعہ سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں فوج کو للکارنے کا جواز فراہم کرتی ہیں اور یہی کل کے عمل کی بنیاد ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 دن کی مہلت دینے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن 2 دن گزرنے کے باوجود کچھ نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو آکر دکھائیں، ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

علی محمد خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے انہیں منافق اور ظمیر فروش قرار دیا اور کہا کہ ان کی منافقت کے ساتھ ساتھ درود شریف پڑھنے کی عادت بھی ہے۔