کینیا ائرپورٹ بھارتی کمپنی کو لیز پر دینے کا معاہدہ تعطل کا شکار

153

نیروبی: کینیا ائرپورٹ کی توسیع کے لیے بھارتی کمپنی کو لیز پر دینے کا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا۔

مقامی میڈیا نے اس حوالے سے اپنے نشریاتی اداروں کو ایک مرکزی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیا کے مرکزی ائرپورٹ کی بڑے پیمانے پے توسیع کے لیے ایک مجوزہ معاہدہ جو بھارتی گروپ اڈانی کو لیز پر دینے کا کیا گیا تھا، جسے وقتی طور پر روک دیا گیاہے۔

 غیر ملکی میڈیا نے بھی اس رپورٹ کی توثیق میں کہا ہے کہ ملک کے اندر بڑے پیمانے پر اس معاہدے کے خلاف شدیدعوامی احتجاج سامنے آیا تھا ،اس کے بعد کینیا کی عدالت عالیہ نے نے مذکورہ معاہدہ روک دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائر پورٹ کو توسیع دینے کے بدلے 30 سال کے طویل عرصے کے لیے مذکورہ بھارتی کمپنی کو لیز پر دیا جانا تھا۔

یہ بات علم میں رہے کہ معاہدے کے خلاف کینیا کی بار ایسوسی ایشن اور ہیومن رائٹس کمیشن نے درخواست دائر کی تھی۔