پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی

216
who left Pakistan exceeded 7 lakh

کراچی: پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی تاہم واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، 09 ستمبر 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 اگست سے 09 ستمبر تک 21 ہزار 193 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 7 ہزار 843 مرد، 6 ہزار 12 خواتین اور 7 ہزار 338 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔