کوئٹہ: کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا، اموات کی تعداد 6 ہو گئی

46

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا، رواں سال کانگو سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کانگو سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا۔ انچارج وبائی امراض نے بتایا کہ خروٹ آباد کے 55 سالہ مریض کو 3 ستمبر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مریض کے ناک، منہ سے خون آنے کی شکایت پر ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی، مریض کے انتقال کے بعد بلوچستان میں کانگو سے مرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ یاد رہے رواں سال کانگو کے 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔