نواب شاہ (پ ر) محکمہ اسپورٹس شہید بینظیرآباد کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کی ہاکی ٹیموں کے ڈویژنل انٹر ہاکی سیریز کے شاندار مقابلے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں جس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا اور ہمارے نوجوانوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔