سکھر (نمائندہ جسارت) ترجمان سکھر پولیس نے پریا کماری کیس میں ڈاکو کرم سندرانی کی سکھر پولیس کی جانب سے گرفتاری کی بابت سوشل میڈیا زیر گردش خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کردہ خبر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں شیئر نہ کی جائیں اور کوئی خبر جو پولیس سے متعلق ہو اس کی تصدیق کیے بنا شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، سکھر پولیس کی جانب سے اس جھوٹی خبر کی تردید کی جاتی ہے، ایسی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، خبر کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے ۔