میرپورخاص: اساتذہ کے تبادلوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

83

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کی جانب سے ایس ٹی آر کے تحت ضلع میرپورخاص کے 136 پرائمری اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے اساتذہ کی تنظیم پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر اعظم خان ہزاروی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کے اساتذہ کا تبادلہ قانون کے برعکس کیا گیا ہے کیونکہ ٹی آر او کی پالیسی کے مطابق ٹیچر کو یوسی سے یوسی ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے، اگر یوسی میں کوئی جگہ نہیں ہے جس کو تعلقہ سے تعلقہ تبادلہ کیا جا سکتا ہے جبکہ پالیسی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیمار اساتذہ کو خصوصی ریلیف دیا جائے اور خواتین اساتذہ کو ان کے گھروں کے قریب اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ 136 اساتذہ کا پالیسی کے خلاف ان کو ایک تعلقہ سے دوسرے تعلقہ سے بہت دور کے اسکولوں میں تبادلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ جن اسکولوں تبادلہ کیا گیا ہے وہاں ان اسکولوں کی عمارت اور فرنیچر کی سہولت نہیں ہے اور ان اسکولوں میں بچوں کا داخلہ نہیں ہے اسکول سندھی میڈیم کے ہیں، ان میں اُردو بولنے والے اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا ہے اس عمل کے خلاف اساتذہ عرفان علی، شاہد حسین اور دلپت سنگھ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔