قنبر علی خان : پولیس کا سیکورٹیز اینڈ ایمرجنسی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ

83

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ سیکورٹیز اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن میں اصلاحات و استعداد کار میں اضافے سے متعلق اجلاس۔ کراچی کے علاقے ملیر چوکنڈی میں سیکورٹیز اینڈ ایمرجنسی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ۔ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں انسداد دہشتگردی، انٹیلیجنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو سروسز سمیت دیگر خدمات کے اسپیشل کورسز کروائے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ، ٹریننگ، سیکورٹیز اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن، کمانڈنٹ ایس ایس یو، رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سیکورٹیز اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے قیام، اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایس ایس یو سمیت دیگر فورسز کے اسپیشل کورسز کے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اشد ضرورت ہے، بریفنگ انسٹیٹیوٹ میں ضروری سامان، ہتھیار اور تربیتی آلات کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ بریفنگ انسٹیٹیوٹ میں ملکی اور بین الاقوامی فورسز کے تربیتی ماہرین سے خدمات لی جائیں گی۔ بریفنگ دور حاضر کے تقاضوں اور حالات کے مدنظر سندھ پولیس کے تمام شعبوں کے اہلکاروں کو جدید تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔