کشمیر سپریم لیگ کی لانچنگ تقریب 13 ستمبر کو منعقد ہوگی

140

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کشمیر سپریم لیگ ( کے ایس ایل) کے چیئرمین مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 ستمبر اسلام آباد میں کے ایس ایل کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایس ایل کے سلسلے میں 10 ٹرائلز کرائے جائیں گے جس میں سے5 آزاد کشمیر میں کرائے جائیں گے اور ایک گلگت میں کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ گلگت کی ٹیم بھی کے ایس ایل کا حصہ ہو گی جبکہ کے ایس ایل کی باقی ٹیموں میں راولاکوٹ، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، فالن اور گلگت شامل ہوں گی، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کچھ میچز مظفر آباد میں ہوں گے جبکے باقی میچ پنڈی اور فیصل آباد ا سٹیڈیم میں ہوں گے۔ مسعود خان نے کہا کہ کل 19 میچ کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکے فائنل میچ مظفر آباد میں کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کے چنائو میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا۔