روم (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلینونی سے ملاقات کی،جس میں صدر زیلینسکی نے اپنے اتحادی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کی جنگ میں زیادہ سے زیادہ ہتھیاروں کی فراہمی میں یوکرین کی مدد کریں۔ دونوں رہنماؤں نے شمالی اٹلی کے شہر سیرنوبیو میں ملاقات کی جہاں یورپی ممالک کے اجلاس کے موقع پر یہ دنوں رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ اٹلی یوکرین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوںنے زور دیا کہ اٹلی کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار صرف یوکرین کی سرزمین پر ہی استعمال ہونے چاہییں۔