چین تحقیقاتی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے خلا میں اینٹیں بھیجے گا

182

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹیسے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ خلا میں اینٹیں بھیجنے کا مقصد اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ خلائی ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار رہی ہیں۔ منصوبے کے مطابق یہ اینٹیں آئندہ ماہ تیانزو8 کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔ چین 2035 تک چاند کے جنوبی قطب کے قریب بین الاقوامی لونر تحقیقی اسٹیشن تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔