مراد سعید ارشد شریف کے گھر چھپے تھے، فیصل واوڈا

77

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے بعد مراد سعید ان ہی کے گھر میں چھپے ہوئے تھے، پورے پاکستان کو چیلنج ہے میری بات غلط ثابت کر دے۔نجی چینل کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو اپنے بعد لیڈر نامزد کیا تھا، بانی کو کچھ بڑا ہونے کا پتا تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگا۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کہہ کر آیا تھا کہ آپ پر حملہ ہونے والا ہے، سابق وزیر اعظم پر حملہ ان کی جان لینے کے لیے ہی ہوا تھا، ان کے ساتھ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ موجود ہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر ارسلان ستی نامی شخص نے دباؤ ڈالا جسے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اپائنٹ کرایا تھا،میرے نزدیک فیض حمید کی گرفتاری کا فیصلہ بہت دیر سے ہوا، جو دوسروں کی کرسیاں لیتا تھا وہ آج اندر چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے گھٹن کا ماحول ختم ہوا، ٹاپ سٹی انکوائری میں بہت سے لوگوں کے کیرئیر تباہ ہوئے، اس پوری گیم کے اندر کریڈٹ تگڑے جمہوری آدمی چوہدری نثار کا تھا جس نے اسٹینڈ لیا، کھڑے ہوئے اور انکوائری کرائی،فیض حمید جھگڑے میں چار کردار ہیں جس میں ایک عمران خان بھی ہیں، مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی۔