ڈھاکا: بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنٹ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
رشبھ پنٹ کو اتوار کے روز بنگلا دیش کے خلاف آنے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کی دسمبر 2022میں ایک خوفناک کار حادثے کے 18ماہ بعد پانچ روزہ بین الاقوامی فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے،26سالہ وکٹ کیپر بلے باز کو جون میں ٹیم کی ٹی20ورلڈ کپ کی فتح سمیت تمام فارمیٹس میں فارم برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں،وہ روہت شرما کی قیادت میں 16رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جو 19ستمبر سے چنئی میں شروع ہونے والی بنگلا دیش کی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے۔
ویرات کوہلی کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پانچ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔