کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والے مسافروں کو میٹھی اور لذیذ چائے پلانے کے لیے 32 ہزار کلو گرام چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ایک ٹینڈر جاری کیا ہے جس کے ذریعے پانچ ٹن چینی خریدی جائے گی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ چینی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کی تواضع کے لیے استعمال ہوگی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق چینی ٹینڈر کے لیے تمام کمپنیوں کو 5 کلو سیلڈ سیمپل جمع کرانا ہوگا، ٹینڈر میں دلچسپی رکھنے والے ادارے 18 ستمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پی آئی اے نے درخواستوں کے ساتھ ایک لاکھ روپے مالیت کا پے آرڈر جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔