اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے کرسی بچانے کے بجائے غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ

274

تل ابیب: اسرائیل میں عوام کی بڑی تعداد وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف  سڑکوں پر نکل آئی، نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی عوام کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے 11 ماہ مکمل ہونے کے باجود تاحال نیتن یاہو حکومت اپنے یرغمالیوں کو حماس کی قید سے بازیاب نہیں کراسکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیتن یاہوکے خلاف احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر  اسرائیلی وزیر اعظم سے برطرف ہونے اور اپنی کرسی کی جگہ جنگ بندی کے معاہدے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین کے شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو کی حکومت حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں ناکام رہی ہے، حکومت حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدہ کریں تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس کی قید سے جلد از جلد رہا کرایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر نیتن یاہو کی حکومت نے حماس کی قید میں یرغمالیوں کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا تو  بنگلہ دیش کی طرح کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، ہمارے پیارے اسرائیل کی بمباری سے ہی مر رہے ہیں، اب تک ایک بھی یرغمالی بزر بندوق واپس نہیں آیاہے، اگر اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی نہ کی تو ہمارے سارے یرغمالی مارے جائیں گے۔