واشنگٹن:امریکا کے اِنڈی نیلسن کو دنیا گھومنے کا شوق ہے۔ یہ شوق اُسے مسلسل سفر میں رکھتا ہے۔ وہ اب تک دنیا کا ہر ملک دیکھ چکا ہے۔ بعض ممالک میں وہ ایک سے زائد مرتبہ گیا ہے۔
کبھی کبھی کسی ملک کے حکام کو یہ بھی محسوس ہوا ہے کہ وہ شاید کوئی جاسوس ہے۔ ایران، لیبیا، روس اور پاپوا نیو گنی میں اِنڈی نیلسن کو تفتیش کے مراحل سے گزرنا پڑا ہے، یہ ثابت کرنا پڑا ہے کہ کسی بھی خفیہ ادارے کے پے رول پر نہیں اور نہ اُسے کوئی مشن سونپا گیا ہے۔
اِنڈی نیلسن کہتا ہے کہ اگر کسی کو دنیا دیکھنی ہے تو جوانی میں دیکھے۔ یہ وقت سیر کے لیے بہترین ہے۔ اُس نے بتایا ہے کہ کمبوڈیا کے لوگ بہت دوستانہ مزاج ہے ہیں جبکہ افریقا کے جنوب مشرقی ساحل سے دور متعدد جزائر پر مشتمل ملک کوموروز کے باشندے انتہائی غیر دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اور کسی اجنبی کو آسانی سے قبول نہیں کرتے۔
اینڈی وِلسن نے اٹھارہ کے دوران 170 فضائی کمپنیوں کے طیاروں میں سفر کرکے اپنا نام گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرالیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے ریوجی فروشو کے پاس تھا جس نے 156 ایئر لائنز کی خدمات سے استفادہ کیا تھا۔