بانی پی ٹی آئی آج اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

177
rocket in space

اسلا م آباد:وفاقی وزیرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ بانی پی  ٹی آئی   اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں،جب اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں، این آر او کےلیے پی ٹی آئی کے لوگ کبھی امریکا جاکر کانگریس میں منتیں کرتی ہے اور کبھی برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز میں ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی نےکہاکہ  بانی پی ٹی آئی کے خلاف سنگین جرائم ہیں،انہوں نے 190ملین پاونڈ کا خرد برد کیا اور جو رقم پاکستان کے خزانے میں آنا تھی اسے اپنے دوست کے اکاونٹ میں منتقل کیا، عمران خان نے مہنگے تحائف کو سرکار میں سستے داموں خرید کر مارکیٹ میں بیچ کر غلط بیانی کی، جعلی رسیدیں پکڑی گئیں تو وہ کہتے ہیں ہم بڑے ایماندار ہیں، وہ کہتے ہیں ہم نے رسیدیں نہیں دکھانی ہماری بات پر یقین کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان تب ہی چھوٹے گی جب وہ تمام رسیدیں دکھا کر قانونی تقاضے پورے کریں گے اور اگر وہ رسیدیں نہ دکھا پائے تو وہ مجرم ٹھہریں گے اور انہیں سزا ملے گی، عمرن خان کو فارن فنڈنگ آنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا تھا، فارن فنڈنگ کا مقصد تھا کہ پاکستانی معیشت کو دیوالیہ کیا جائے۔