لاڑکانہ: عدالتی احکامات پر کراچی سے برآمد بچی والدہ کے حوالے کر دی گئی

78

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی کراچی میں کامیاب کارروائی، ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی ہدایت کے مطابق کنگا پولیس نے کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ڈیڑھ سالہ فاطمہ الزہرہ کو برآمد کرکے عدالتی احکامات کے مطابق اس کی والدہ سیما پہنور کے حوالے کردیا۔ مذکورہ معاملہ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ کی عدالت میں سیما پہنور نامی خاتون اور ان کے شوہر علی گل کے درمیان چل رہا تھا۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو کھوج کر والدہ کے حوالے کرنے کے لیے ایس ایس پی لاڑکانہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس میں ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او تھانہ کنگا، ایس ایچ او تھانہ لاشاری اور انچارج آئی ٹی کو شامل کیا گیا تھا۔