تحریک لبیک لائرز فورم کی نفاذ قانون تحفظ ختم نبوت ؐ کی گولڈن جوبلی کی تقریب

21

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان لائرز فورم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام نفاذ قانون تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گولڈن جوبلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ بار کے آخوند ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ، ضلعی امیر ٹی ایل پی حافظ ذیشان ربانی، ٹی ایل پی لائرز ونگ کے ممبران ضلع حیدرآباد قصر سومرو ایڈووکیٹ، ذولفقار چانڈیو ایڈووکیٹ، شعیب چانڈیو ایڈووکیٹ، جنید شیخ ایڈووکیٹ، سینئر وکلاء بلال راجپوت ایڈووکیٹ، کامران قریشی ایڈووکیٹ، معیذ شیخ ایڈووکیٹ، سہیل ستار بروہی ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ قانون ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں بنیادی کردار ادا کرنے والے علماء شاہ احمد نورانی ؒ، عبداستار نیازی ؒ، علامہ شاہ تراب الحق ؒ اور دیگر علماء و اکابرین و ہزاروں شہداء کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اور کہا کہ اس عظیم جدوجہد میں جانوں کو نذرانہ پیش کرنے والوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔