پاکستان ڈیفنس موومنٹ سندھ کی جانب سے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلہ

184

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس موومنٹ سندھ کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مقامی ہال میں اسکولز کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلہ موضو ع ’’دفاع پاکستان کے شہیدوں کو سلام‘‘ اور ٹیبلو پروگرام منعقد کیا گیا، فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلبا و طالبات کو ایوارڈ شیلڈ اور نقد انعام دیے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ گرامی محمد طیب رضا گیلانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر منسٹری آف ڈیفنس)، منٹھار جتوئی چیئرمین نیرون کوٹ ٹاؤن، محمد شاہد قریشی چیئرمین یوسی 13، محمد فیضان وائس چیئرمین یوسی 7 دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ کے چیئرمین شکیل احمد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان عسکری اعتبارسے کبھی نہ بھولنے والا ناقابل ِ فراموش اور یادگار دن ہے، دشمن ملک نے رات کے اندھیرے میں اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، 6 ستمبر 1965 کو محافظ پاکستان کی جرأت، بہادرانہ صلاحیت، دندانہ شکن اور عزم شہادت نے انہیں اُلٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کیا، ہم ان کی لازوال قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔