حکومتی امداد سے تا حال محروم ہوں، متاثرہ خاتون سانحہ پریٹ آباد

67

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور فیضان قریشی کی بیوہ مسمات صباء نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے میں شوہر کی وفات کے بعد اپنے بچوں سمیت لاوارث ہو چکی ہوں، جبکہ حکومت اور مخیر حضرات کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم سے تاحال محروم ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات یونین کونسل نمبر 8 کے چیئرمین شانی آرائیں کے پاس جمع کرا دیے تھے جبکہ یو سی چیئرمین نے مجھ سے مختلف کاغذات پر دستخط بھی لیے تھے لیکن میرے سسر اسحاق اور دیور رضوان، عرفان اور ارسلان یو سی چیئرمین سے مل کر مختلف اداروں سے ملنے والی رقم اور حکومت کی جانب سے ملنے والے 10 لاکھ روپے کا چیک میرے حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں، امدادی رقم سمیت چیک کے حوالے سے معلومات لینے کے لیے جب یو سی چیئرمین شانی آرائیںکے پاس جاتی ہوں تویو سی چیئرمین بداخلاق اور دھمکیوں پر اُتر آتے ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بھی تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مجھے قومی شناختی کارڈ بنوا کر دینے سمیت امدادی رقم محفوظ طریقے سے مجھ تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں۔