فوڈ کنٹرول اتھارٹی تاجروں کو حراساں کررہی ہے، حافظ ارمان چوہان

59

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی ایس او پیز کے نام پر تاجروں کو حراساں کررہی ہے، تاجروں کو آگاہی مہم کے ذریعے ایس او پیز کی تربیت دینے کے بجائے چھاپے مار کر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، فوڈ لائسنس دینے میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی میں ہر کام رشوت کے عوض کیا جارہا ہے، کاروباری صورتحال پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے خراب ہے، اب مزید سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے بلاجواز تاجروں کو پریشان کرنے سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو قانون کا پابند بنایا جائے۔