سکھر: تنظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ و ختم نبوت کانفرنس

143

سکھر (نمائندہ جسارت) تنظیم فکر و نظر سندھ کے زیر اہتمام سندھ اسلامک سینٹر منارہ روڈ پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و ختم نبوت کانفرنس زیر صدارت پروفیسر اصغر مجاہد مہر منعقد ہوئی۔ پروفیسر اصغر مجاہد مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ و علیہ وسلم کی اُمت میں پیدا ہوئے ہیں جو سب نبیوں کے سردار ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے انگریزوں کے ایجنٹ جھوٹے مدعی نبوت غلام احمق قادیانی اور ان کے سب پیروکاروں کو اتفاق رائے سے قانون پاس کرکے انہیں کافر قرار دیا ہے، اب قادیانی کسی بھی صورت میں مسلمان ہیں، نہ ہی مسلمانوں کی طرح عبادت کرسکتے اور نہ ہی وہ تبلیغ کرسکتے ہیں ،نہ ہی قرآن پاک کی تفسیر پبلش کرسکتے ہیں، نہ ہی مساجد و مدارس قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں اپنی چار دیواری میں تبلیغ و قرآن کی تفسیر کرنے اور عبادت کرنے کا حق دیا تھا جس پر مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا، فیصلے پر اپنے شدید غم وغصے اظہار کیا، مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد تقی عثمانی اور جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جا کر سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے دلائل دے کر فیصلے کو قرآن وسنت اور آئین پاکستان کے متصادم اور غلط قرار دیا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلے پرنظرثانی کی اور فیصلہ تبدیل کردیا۔