سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی نکالی، اکاؤٹنٹ آفیسر سمیت ایڈمنسٹریشن کے خلاف نعرے بازی کی اور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کونسل ایمپلائز لیبر یونین کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ کر ڈسٹرکٹ کاؤنسل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے نااہل اور کرپشن میں ملوث افسر کی ناقص کارکردگی کی بدولت ملازمین تنخواہیں نا ملنے کی وجہ سے شدید پریشان حال ہیں، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جو سراسر ظلم وزیادتی ہے۔